اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

دلیپ کمار نے ٹویٹ سے کورونا وائرس کے لیے بیدار کیا

بالی ووڈ کے سنجیدہ ادکار دلیپ کمار نے اپنے ٹوئیٹر پر مداحوں کو کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے خدشات کے بارے میں بیدار کیا۔

دلیپ کمار نے ٹویٹ سے کورونا وائرس کے لیے بیدار کیا
دلیپ کمار نے ٹویٹ سے کورونا وائرس کے لیے بیدار کیا

By

Published : Mar 18, 2020, 7:29 PM IST

بدھ کے روز دلیپ کمار نے ٹوئیٹ کیا کہ 'مجھے بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سرد اور گرم دونوں ہی موسم میں پھیل سکتا ہے، میری آپ سے والہانہ گزارش ہے کہ آپ زیادہ بھیڑ بھاڑ اور غیر ضروری جگہ جانے سے احتیاط برتیں۔

اس پوسٹ سے ایک دن قبل ہی 97 سال کے اداکار نے اپنے مداحوں کو ایک پوسٹ میں درخواست کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ گھر میں رہ کر خود کی اور دوسروں کی حفاظت کریں آپ سب اپنی حفاظت کریں اور جتنا ممکن ہوسکے۔کوورونا وائرس کا پھیلاؤ سرحدوں کو عبور کرسکتا ہے۔محکمہ صحت کے ذریعہ صادر کیے گئے رہنما خطوط پر عمل کریں۔

نیا دور کے اداکار حال ہی میں اسپتال سے واپس گھر آئے ہیں، لیکن اس کے بعد سے انہوں نے احتیاطی اقدام کے طور پر گھر میں ہیں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details