بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سوپر اسٹار دلیپ کمار کو "احتیاطی تدبیر" کے طور پر سانس لینے کی شکایت کے بعد ممبئی شہر کے ایک ہسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دس دن پہلے انھیں ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔ ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے اداکار کے مداحوں کا دعاؤں کے لیے شکریہ بھی ادا کیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق، 98 سالہ اسکرین آئیکن جنھیں ہندوجہ اسپتال، نان کووڈ فیسیلٹی کے طبی مرکز میں منگل کے روز دوبارہ داخل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق دلیپ کمار ٹھیک ہیں۔ اس سے قبل بھی انھیں سانس لینے کی شکایت پر اسی ہسپتال میں 6 جون کو داخل کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں دلیپ کمار کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔