ابھیشیک بچن، یامی گوتم اور نمرت کور کی آئندہ فلم دسویں کے میکرز نے فلم کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ بدھ کے روز نیٹفلکس نے دسویں کا ٹریلر ریلیز کیا ہے، جو مزاح، طنز، ڈرامہ اور جذبات سے پھرپور نظر آرہی ہے، لیکن اس کے علاوہ اس میں ایک اہم پیغام بھی پوشیدہ ہے۔ اس فلم میں ابھیشیک بچن ایک وزیراعلیٰ کا کردار ادا کرنے والے ہیں، جو جیل میں بند ایک مجرم ہیں لیکن قید میں رہتے ہوئے وہ تعلیم کے اپنے حق کا استعمال بھی کرنا چاہتے ہیں۔ Abhishek Bachchan's Next Film Dasvi۔ اس ڈھائی منٹ کے ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ گنگا رام چودھری کا کردار ادا کرنے والے ابھیشیک کس طرح جیل جاتے ہیں اور جیل میں کیسے ان کا سامنا آئی پی ایس افسر جیوتی دیسوال سے ہوتا ہے۔ اس فلم میں نمرت کور ابھیشیک بچن کی بیوی بملا دیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
Dasvi Trailer: ابھیشیک بچن کی آئندہ فلم دسویں کا ٹریلر ریلیز - ابھیشیک بچن کی آئندہ فلم دسویں
فلم دسویں کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ ٹریلر میں ابھیشیک بچن کو ایک وزیراعلیٰ کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جو جیل میں بند ایک مجرم ہیں اور قید میں رہ کر وہ تعلیم کے اپنے حق کا استعمال کر رہے ہیں۔ تشار جلوٹا اس فلم سے ہدایتکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں، اس فلم کی کہانی کو رتیش شاہ نے لکھا ہے۔ یہ فلم 7 اپریل کو جیو سنیما اور نیٹفلکس پر ریلیز ہونے والی ہے۔ Dasvi Trailer Release
ابھیشیک بچن کی آئندہ فلم دسویں کا ٹریلر ریلیز
دسویں ہندی میڈیم، انگریزی میڈیم اور بالا جیسی فلموں کے میکرز کا آئندہ پروجیکٹ ہے۔ تشار جلوٹا اس فلم سے ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھنے والےہیں، جسے رتیش شاہ نے لکھا ہے۔ اسے میڈاک فلمز پروڈکشن اور بیک مائی کیک فلموں کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔ دسویں کو جیو سنیما اور نیٹفلکس پر 7 اپریل کو ریلیز کیا جائے گا۔