اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سوناکشی کا مداحوں سے پی پی ای کٹس عطیہ کرنے کی اپیل

سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے کہ اسپتالوں کو پی پی ای کٹس کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس سے ہمارے تمام طبی عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔ اداکارہ کووڈ 19 کے درمیان طبی عملے کے لئے پی پی ای کٹس اکٹھا کرنے کی مہم چلا رہی ہے اور اپنے مداحوں سے بھی اس کے لئے عطیہ کرنے کی اپیل کررہی ہیں۔

سوناکشی کا مداحوں سے پی پی ای کٹس عطیہ کرنے کی اپیل
سوناکشی کا مداحوں سے پی پی ای کٹس عطیہ کرنے کی اپیل

By

Published : May 8, 2020, 8:53 PM IST

اداکارہ سونا کشی سنہا کووڈ 19 کی وبائی مرض کے درمیان تمام طبی عملے کی حفاظت کے لیے پی پی ای کٹس کی مہم کی شروعات کی ہے کیونکہ ان کے مطابق اسپتال میں اس وقت کٹس کی کمی ہے۔

سوناکشی نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹر، نرس اور سبھی ہیلتھ کئیر پروفیشنل ہمیں محفوظ رکھنے اور تمام مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈال رہےہیں۔مجھے نہیں لگتا کہ دوسروں کے لیے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنا کوئی کوئی بڑا کام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے اسپتالوں میں پی پی ای کٹس کی کمی ہے اور طبی عملے کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔اس مہم کی مدد سے میں سبھی مداحوں سے پی پی ای کٹس کے لیے دل سے عطیہ کرنے کی اپیل کرتی ہوں،یہ سیدھے ان اسپتالوں تک پہنچے گا جنہیں ضرورت ہے۔یہ وقت کا تقاضا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم سب اس لڑائی میں ایک ساتھ ہیں۔

اس مہم میں سوناکشی کی مدد کرنے والے مداحوں کو سوناکشی فیس بک پر سبھی لوگوں کا شکریہ ادا کریں گی جو 25 سے 100 کٹس عطیہ کررہے ہیں۔وہی ایک خصوصی ویڈیو پیغام ان لوگوں کو ترسیل کریگی اور جو 200 سے زائد کٹس کےلیے عطیہ کریں گے ان کو اداکارہ کے ساتھ ویڈیو کال کرنے کا موقع حاصل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details