اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

وراٹ، انوشکا نے کووڈ-19 سے لڑنے کا عہد کیا - بھارتی کپتان ویراٹ کوہلی

ملک بھر میں کورونا رائرس سے متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 27 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

ANUSHKA SHARMA
ANUSHKA SHARMA

By

Published : Mar 30, 2020, 2:41 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک مشترکہ بیان میں مہاراشٹرا کے وزیر اعظم کے امدادی فنڈز میں کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی حمایت کا عہد کیا ہے۔

کوہلی مسلسل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے مداحوں کو ویڈیو پیغام شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انوشکا اور ویراٹ نے اپنے اس مشترکہ بیان میں کہا 'ہم عہد کرتے ہیں کہ ہم پی ایم کیئر فنڈ اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی کیئر فنڈ میں اپنی حمایت دیں گے، ہم بہت دکھی ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری یہ ہمایت ملک کے شہریوں کو کورنا وائرس سے لڑنے میں مدد کرے گی'۔

کورونا وائرس سے ملک بھر میں متاثرین کی تعداد 1000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 27 افراد اس وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔

گذشتہ ہفتے معروف کرکٹ کھلاڑی سچن ٹینڈولکر نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے 50 لاکھ جکہ سوریش رینا نے 52 لاکھ روپے چندہ دیا تھا۔

ملک بھر میں متعدد شخصیات پی ایم کیئر فنڈ اور ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ریلیف فند میں چندہ دے رہے ہیں تاکہ کسی طرح اس وبا کے خلاف بھارت جیت حاصل کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details