اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

ابھیشیک اور رانی مکھرجی ایک ساتھ

اداکار ابھیشیک بچن اور رانی مکھرجی کی جوڑی میں سپرہٹ فلم بنٹی اور ببلی کے سیکوئل میں نظر آئے گی۔

By

Published : May 29, 2019, 4:27 PM IST

ابھیشیک اور رانی ،بنٹی اور ببلی کے سیکوئل میں کام کریں گے

یشراج بینر کے تحت سال 2005میں ریلیز ’بنٹی اور ببلی‘کے سیکوئل کی تیاری کی جارہی ہے۔فلم کے سکیوئل کو بنٹی اور ببلی اگین ٹائٹل دیا گیا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ سیکوئل میں رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن کی جوڑی نظر آئے گی۔

ابھیشیک اور رانی ،بنٹی اور ببلی کے سیکوئل میں کام کریں گے

ممبئی میں جون کے ہفتے سے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا امکان ہے۔رانی مکھرجی اور ابھیشیک بچن دونوں آخری بار فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ میں ساتھ نظر آئے تھے۔رانی فی الحال راجستھان میں’مردانی 2‘ کی شوٹنگ کرر ہی ہیں۔ابھیشیک آخری بار انوراگ کشیپ کی فلم من مرضیاں میں نظر آئے تھے۔ایسی خبریں ہیں کہ ابھیشیک ،سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں کام کرنے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details