فلم 'دی کشمیر فائلز' جب سے ریلیز ہوئی ہے تب سے اس پر بحث و مباحثے جاری ہیں۔ یہ فلم 11 مارچ کو ریلیز ہوئی اور ابھی تک سینما گھروں میں ٹکی ہوئی ہے۔ ریلیز ہونے کے بعد سے ہی ملک کی سیاست اور بھارتی سنیما میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ بیرون ممالک میں بھی فلم کو دیکھا جارہا ہے۔ دراصل اب فلم کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری اور ان کی اہلیہ پلوی جوشی کو برطانوی پارلیمنٹ سے دعوت نامہ ملا ہے۔ وویک، برطانوی پارلیمنٹ میں فلم کے بارے میں بتائیں گے۔ British Parliament Invites Vivek Agnihotri
ایک انٹرویو میں وویک اگنی ہوتری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے دعوت نامہ آیا ہے اور وہ پارلیمنٹ میں کشمیری پنڈتوں کی حالت زار کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔ وویک نے کہا، 'ہم اپریل میں برطانیہ جائیں گے اور کشمیری پنڈتوں کے بارے میں بات کریں گے۔ فلم 'دی کشمیر فائلز' کو بنانے کا مقصد یہی ہے کہ دنیا کے کونے کونے تک کشمیری پنڈتوں پر ہوئے ظلم اور ان کی نسل کشی کے بارے میں بتایا جاسکے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔ British Parliament to Speak about the Kashmiri Pandit