اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

بالی ووڈ ستاروں کی عیدالفطر کی مبارک باد - akshay kumar

ملک بھر میں عید کا تہوار آج پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے، خوشی کے اس موقع پر بالی ووڈ ستاروں نے بھی حسب روایت لوگوں کو عید کی مبارک باد دی ہے۔

بالی ووڈ

By

Published : Jun 5, 2019, 5:54 PM IST

بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹ کر کے لکھا ہے ’ عید مبارک، محبت ، امن اور بھائی چارہ کے ساتھ۔۔'

بالی ووڈ

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی گئی ہے۔ ڈریم گرل ہیما مالنی نے بھی عید کی مبارک باد پیش کی ہے۔

کھلاڑی اکشے کمار نے لکھا ہے آپ اور آپ کے گھر والوں کے لیے یہ دن خوشیاں، امن اور خوشحالی لے کر آئے۔

بالی ووڈ

پرینکا چوپڑا نے بھی عید کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار دنیا میں چاروں طرف پیار ، خوشیاں اور امن لےکر آئے۔

بالی ووڈ

شردھا کپور نے لکھا سبھی کو عید مبارک ، آئے ہمیشہ پیار ، یکجہتی ، خوشیاں اور ساری اچھی چیزوں کو پھیلانے کی پوری کوشش کریں۔ ڈھیر سارا پیار۔

بالی ووڈ

انوشکا شرما نے کہا آپ اور آپ کے گھر والوں کو امن، خوشی اور خوشحالی، عید مبارک، سدھار تھ ملہوترا نے کہا عید کا یہ مبارک دن سبھی کے لئے امن، خوشیاں اور محبت کا پیغام لے کر آیا ہے۔ ورون دھون نے ٹوئٹر پر لکھا ٓآپ سب کو عید مبارک۔

بالی ووڈ
پوجا بھٹ نے فیس پر مبارک باد کہتے ہوئے فلم زخم کا ایک گانا شیئر کیا۔ پوجا نے لکھا ، چاند رات مبارک ، آدتیہ راؤ نے لکھا عید مبارک ، آپ سبھی کو عید مبارک۔ یہ دن اور سال اچھے رہے۔
بالی ووڈ

ٹوئنکل کھنہ نے لکھا عید مبارک۔

بالی ووڈ
یش راج فلم نے سلمان خان اور کٹرینہ کیف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔ سب کو امن اور خوشیوں کے ساتھ عید مبارک۔
بالی ووڈ

ABOUT THE AUTHOR

...view details