اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

'بالی ووڈ سب کچھ دینے کے باوجود داغدار' - اقربا پروری کے بارے میں گفتگو

ارمیلا نے مزید کہا کہ سوچنا چاہئے کہ ہم ’’ جسٹس فار سوشانت سے جسٹس برائے کنگنا‘‘ کیسے بنے؟ ایک اداکار کی اچانک موت واقع ہوگئی، لیکن اس کی موت کو اب تک اچھالا جا رہا ہے۔

ارمیلا
ارمیلا

By

Published : Sep 16, 2020, 7:37 PM IST

فلم اداکارہ کنگنا راناوت کے الزامات کا جواب دینے کے لئے اب اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر میدان میں اتر آئی ہیں۔

انہوں نے نجی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں کنگنا راناوت کے بارے میں کہا 'چند لوگ بالی ووڈ نہیں ہیں، بالی ووڈ ایک بہت بڑی محنتی صنعت کا نام ہے، لیکن کچھ لوگوں کی وجہ سے پوری انڈسٹری کو بدنام کرنا یہ شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ اس صنعت کے بارے میں اس قسم کی باتیں غلط ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا 'سوچنا چاہئے کہ ہم ’’ جسٹس فار سوشانت سے جسٹس برائے کنگنا‘‘ کیسے بنے؟ ایک اداکار کی اچانک موت واقع ہوگئی، لیکن اس کی موت کو اب تک اچھالا جا رہا ہے، کیا واقعی یہ سوشانت سنگھ کے اہل خانہ کو انصاف دلانا ہے؟'۔

سوشانت کی موت کے معاملے میں اب تک مرکز کی تین تین تفتیشی ایجنسیوں کی جانب سے ریا چکروری کو پوچھ تاچھ کے نام پر انہیں گھنٹوں بٹھا کر رکھا جاتا ہے۔ اس پر سوال اٹھاتے ہوئے ارمیلا نے کہا کہ کیا اس سے کچھ معلومات لینا مقصدتھا؟'۔

ماتونڈکر نے کنگنا کی وائی پلس سیکیورٹی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا 'وائی پلس سیکیورٹی کے اخراجات کی ادائیگی کون کرتا ہے؟ کنگنا کو آپ کے اور ہمارے ٹیکس کی ادا کی جانے والی رقوم سے یہ وائی پلس تحفظ دیا گیا ہے۔ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس کی اجازت کیوں دی گئی؟'۔

ارمیلا نے مزید کہا 'میرے پاس ڈرگ مافیاوں کے نام ہیں اور میں ان کو تفتیشی ایجنسی کو دینا چاہتی ہوں۔ میں کنگنا سے پوچھنا چاہتی ہوں کہ اس کے پاس بھی اگر ڈرگ مافیاوں کے نام تھے تو ٹیکنالوجی کے اس دور میں ممبئی آئے بغیر آسانی سے معلومات آپ انٹرنیٹ، میل، فون جیسے ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں کو فراہم کر سکتی تھیں۔ آپ کو ممبئی آنے کی ضرورت ہی کیا تھی؟'۔

انہوں نے کہا 'کنگنا راناوت جیسی لڑکی بھارت کے ہر حصے میں ہونی چاہئے مگر کنگنا راناوت آپ ہماچل پردیش کی رہنے والی ہیں، پہلے وہاں کے لوگوں کے لئے کچھ کریں۔ آپ نے مہاراشٹر اور ممبئی میں سب کچھ کمایا، بالی ووڈ نے آپ کو بہت کچھ دیا مگر آپ نے کیا کیا؟ آپ نے بالی ووڈ کے نام کو داغدار کر دیا'۔

اقربا پروری کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ارمیلا نے کہا 'میں یہ نہیں کہوں گی کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری نہیں ہے۔ مجھے بھی بالی ووڈ میں اقربا پروری کے اثرات کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس دوران مجھ پر کئی طریقوں سے تنقید کی گئی۔ مجھے بہت ساری چیزوں کو برداشت کرنا پڑا۔ وہیں دوسری جانب بہت سارے لوگوں نے طرح طرح کے کردار ادا کرنے پر میری حوصلہ افزائی کے لئےمیری تعریف بھی کی۔ یہی نہیں بلکہ بالی وڈ کے بہت سارے سابق اداکاروں اور اداکاراوں نے بھی میرے کام کی تعریف کی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details