اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

شیلا دکشت کی موت پر فلمی دنیا غمگین - ارمیلا ماتونڈکر

تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلی رہ چکیں کانگریس کی کی تجربہ کار و سینیئر رہنما شیلا دکشت کی موت پر بالی وڈ شخصیات نے گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

شیلا دکشت

By

Published : Jul 20, 2019, 11:42 PM IST

Updated : Jul 20, 2019, 11:54 PM IST

شیلا دکشت گزشتہ کئی روز سے علیل تھیں اور انہیں دہلی کے فورٹس ہسپتال داخل کرایا گیا تھا لیکن وہ جاںبر نا ہو سکیں۔

اکشے کمار ٹویٹر

شیلا دکشت کی موت پر کھلاڑی کمار کے نام سے مشہور بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ٹویٹر پر لکھا کہ شیلا دکشت کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا، انہوں نے اپنے دور حکومت میں دہلی کی تصویر بدل دی، میں اس غم کی گھڑی میں میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوں۔

ارمیلا ماتونڈکر ٹویٹر

فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والی بالی وڈ اداکارہ اور کانگریس رہنما ارمیلا ماتونڈکر نے لکھا کہ ' شیلا دکشت جی آپ اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے ہمیش ہم تمام لوگوں کے دلوں زندہ رہیں گی، بھگوان آپ کی آتما کو شانتی دے'۔

روینہ ٹنڈن ٹویٹر

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی شیلا دکشت کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے، انہوں نے لکھا کہ شیلا دکشت بے حد پیار کی جانے والی اور معزز وزیراعلی تھیں، انہوں نے اپنے دور حکومت میں دہلی میں کافی بدلاؤ کیا ہے، بھگوان ان کی آتما کو شانتی دے۔

رچا چڈھا ٹویٹر

رچا چڈھا نے ٹویٹ کیا کہ جس شخص کی پرورش دہلی میں ہوئی ہے اس کے لیے شیلا دکشت کی موت یقیناً ذاتی نقصان کے جیسا ہے، رچا نے لکھا کہ میری تعلیم کے وقت شیلا دکشت نے دہلی کی ہریالی میں 300 فیصدی اضافہ کیا ہے۔

بھومی پیڈنیکر ٹویٹر

لکھنئو میں شوٹنگ میں مصروف اداکارہ بھومی پیڈنیکر نے لکھا کہ شیلا دکشت کی موت انتہائی دکھ کی بات ہے بھگوان ان کے اہل خانہ کو صبر دے اور ان کی آتما کو شانتی دے۔

Last Updated : Jul 20, 2019, 11:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details