اداکارہ دشا پٹانی 13 جون 1992 کو اتراکھنڈ کے پتھورا گڑھ میں پیدا ہوئیں، حالانکہ بعد میں وہ اترپردیش کے ضلع بریلی میں رہنے لگیں۔
دشا نے اپنے کیریئر کی شروعات ایک ماڈل کے طور پر کیا۔ انہوں نے 2013 میں پونڈس فیمینا مس انڈیا کے فرسٹ رنر اپ کا خطاب حاصل کیا۔
بالی وڈ میں انٹری سے قبل دشا پٹانی Disha Patani سال 2015 میں آئی تیلگو فلم 'لوفر' میں ورون تیج کے ساتھ نظر آئی تھیں حالانکہ اس فلم سے دشا کے کیریئر میں کچھ خاص نہیں ہوا۔
حالانکہ اس کے بعد انہوں نے بالی وڈ کا رخ کیا اور بھارتی ٹیم کے مشہور و مقبول کرکٹر اور کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی پر مبنی فلم 'ایم ایس دھونی: دا انٹولڈ اسٹوری' سے بالی وڈ میں اپنے کیریئر آغاز کیا۔ سنہ 2016 میں آئی اس فلم میں وہ سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ نظر آئیں۔
اس فلم میں ان کا کردار مہندر سنگھ دھونی کی پہلی محبوبہ کا تھا۔ اس فلم میں بہترین اداکاری کے لیے انہیں بیسٹ فیمیل ڈیبو کے لیے اسٹار اسکرین ایوارڈ، اسٹار ڈسٹ ایوارڈ اور انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی کے ساتھ انہیں بگ اسٹار انٹرٹینمنٹ ایوارڈ میں موسٹ انٹرٹیننگ ڈیبو فیمیل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔