اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

سشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی - M.S. Dhoni: The Untold Story

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی کے باندرہ علاقے میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کر لی۔

sushant singh rajput
sushant singh rajput

By

Published : Jun 14, 2020, 3:29 PM IST

Updated : Jun 14, 2020, 6:04 PM IST

بالی وڈ کے معروف اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے، سشانت کی عمر 34 برس تھی۔

سشانت سنگھ راجپوت نہیں رہے

سشانت سنگھ راجپوت نے کئی ٹی وی سیریئلز اور فلموں میں کام کیا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع پورنیہ سے تعلق رکھنے والے بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ نے ممبئی میں واقع باندرہ علاقہ میں اپنے گھر میں خودکشی کی۔ فی الحال خودکشی کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

سشانت سنگھ نے اپنے کریئر کی شروعات ٹی وی اداکار کے طور پر کی تھی اور سب سے پہلے 'کس دیش میں ہے میرا دل' نام کے سیریئل میں کام کیا تھا لیکن انہیں ایکتا کپور کے معروگ سیریئل 'پوِتر رشتہ' پہچان ملی۔ اس کے بعد ان کا فلمی کریئر شروع ہوا اور ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی۔

sushant singh rajput

سشانت سنگھ نے 'کائی پو چے' فلم سے اپنے بالی وڈ کریئر کی شروعات کی تھی جس میں ان کی اداکاری کو کافی پذیرائی ملی تھی اس کے بعد انہوں نے عامر خان کی اداکاری سے سجی سپر ہٹ فلم 'پی کے' میں بھی کام کیا تھا۔

سشانت سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی کی بایوپک میں کام کیا تھا

اس کے علاوہ سشانت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب ترین کپتان مہندر سنگھ دھونی کی بایوپک 'ایم ایس دھونی:دی ان ٹولڈ اسٹوری' میں ان کی اداکاری کو کافی سراہا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 14, 2020, 6:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details