اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

رنبیر کپور کا شاندار فلمی سفر - بالی ووڈ کی سلور اسکرین پر رنبیر کپور

بالی ووڈ کی سلور اسکرین پر 'سانوریا' بن کر آئے آنجہانی اداکار رشی کپور اور نیتو کپور کے بیٹے رنبیر کپور نے فلم بینوں کے دلوں میں خاص جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 'راک اسٹار' بن کر بالی ووڈ میں انہوں نے خوب دھمال مچایا۔ آج بالی ووڈ کے اس راک اسٹار کی سالگرہ ہے، تو آئیے اداکار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے حیرت انگیز فلمی سفر پر ایک نظر ڈالیں۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر
سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

By

Published : Sep 28, 2020, 10:03 AM IST

Updated : Sep 28, 2020, 12:24 PM IST

ہندی فلم انڈسٹری میں رنبیر کپور کا سفر کسی رولر کوسٹر سواری سے کم نہیں ہے، جبکہ ان کی آف اسکرین شخصیت نے ایک لور بوائے کی امیج میں بہت کچھ جوڑا ہے، ان کی فلموگرافی ثابت کرتی ہے کہ وہ اس امیج کو توڑنے کے لیے آنے والے ہر مواقع سے فائدہ اٹھانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

رنبیر اپنی نسل کے بہترین اداکاروں میں سے ایک ہیں، لیکن رنبیر کو فلاپ فلموں 'بے شرم' ، 'رائے' اور 'بامبے ویلویٹ' کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ کئی بار رنبیر کی فلموں کی پسند اور شائقین کی دل جیتنے کے لیے ان کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھائے گئے۔ لیکن انہوں نے ہار نہیں مانی اور اپنی جنچی تلی اداکاری سے ناقدین کا منہ بند کردیا۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

دیپیکا پادوکون کے ساتھ 'تماشہ' پر ان کی توقعات بھی باکس آفس پر فلم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے بکھر گئیں۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

2017 میں وہ ایک بار پھر 'جگا جاسوس' کے ساتھ پروڈیوسر بن گئے۔ ایک ایسی فلم جس کی قیمت انھیں بہت بھاری پڑی۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

رنبیر نے 'سنجو' کے ساتھ باکس آفس پر دھاوا بول دیا اور اپنے ناقدین کو خاموش کرنے کی بھرپور کوشش کی، جو انہیں ایک ناکام اسٹار کی حیثیت سے لکھنے کو تیار بیٹھے تھے۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

راج کمار ہیرانی کی فلم ' سنجو' 2018 کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی اور اس سے یہ بھی ثابت ہوا کہ رنبیر جیسا ٹیلنٹ کو ہدف تنقید بنانا آسان نہیں ہے۔

رنبیر کی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

جہاں رنبیر فلم میں اپنے قریبی دوست اور فلمساز آیان مکھرجی کے ساتھ دوبارہ مل رہے ہیں۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

وہیں ان کی اصل زندگی کی محبت عالیہ بھٹ کے ساتھ پہلا تعاون کا بھی اشارہ ہے۔

سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر
سالگرہ اسپیشل: جانیں رنبیر کپور کی حیرت انگیز فلمی سفر

رنبیر کی آنے والی فلموں کے بارے میں بات کریں تو وہ پیریڈ ایڈونچر فلم شمشیرہ میں نظر آئیں گے۔

اس فلم میں اداکار ایک ڈاکو کا کردار ادا کریں گے۔ اس کے بعد وہ ہدایتکار لو رنجن کی فلم میں نظر آئیں گے۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 12:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details