پانچ اگست 1974 کو ممبئی میں پیدا ہونے والی کاجول کو اداکاری کا فن وراثت میں ملا۔ ان کے والد سومو مکھرجی پروڈیوسر جبکہ ماں تنوجا معروف فلم اداکارہ تھیں۔
گھر میں فلمی ماحول ہونے کی وجہ سے کاجول اکثراپنی ماں کے ساتھ شوٹنگ دیکھنے جایا کرتی تھیں اسی وجہ سے ان کا بھی رجحان فلموں کی جانب ہو گیا اور وہ بھی اداکارہ بننے کے خواب دیکھنے لگیں۔
فلم بے خودی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا کاجول نے بطور اداکارہ اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سال 1992 میں فلم 'بے خودی' سے کی اور اس وقت وہ صرف 16 برس کی تھیں۔ اس فلم میں ان کے ہیرو کا کردار کمل سدانا نے نبھایا لیکن کمزور اسکرپٹ اور ہدایت کی وجہ سے فلم باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔
سنہ 1993 میں انہیں عباس-مستان کی فلم 'بازیگر' میں کام کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ پوری فلم شاہ رخ خان پر مرکوز تھی لیکن کاجول نے اپنی زبردست اداکاری کے جوہر دکھاکر ناظرین کومسحور کردیا۔
فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے کی ایک یادگار تصویر اس کے بعد 1995 میں بنی فلم 'کرن ارجن' اور 'دل والے دلہنیا لے جائیں گے' جیسے فلموں میں انھوں نے ایسا جلوہ بکھیرا کہ وہ اپنے وقت کی سب سے بہترین اداکارہ شمار کی جانے لگیں۔
پدم شری ایوارڈ سے لے کر دیگر 6 ایوارڈ کاجول نے اپنے نام کیے ہیں، کبھی 'خوشی کبھی غم' کے بعد وہ کافی وقت تک فلمی دنیا سے دور رہیں لیکن فلم 'فنا' میں انھیں اپنی اداکاری کے ایسے جوہر بکھیرے کہ انھیں چھٹے فلم فیئر ایوارڈ کے لیے منتخب کرلیا گیا۔
کاجول اپنے شوہر اجئے دیوگن کے ساتھ فلم غنڈا راج کے سیٹ پر کاجول اور اجئے دیوگن ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے اور پھر اس کے بعد دونوں نے 24 فروری 1999 کو شادی کرلی۔
فلم تاناجی میں دونوں ایک ساتھ سنہ 2020 میں فلم تاناجی منظر عام پر آئی جس میں وہ نے اپنے شوہر کے ساتھ نظر آئی تھیں اس کے علاوہ وہ ایک شارٹ فلم دیوی میں بھی نظر آئی تھیں۔