فلم سسرا بڑا پیسے والا میں موجودہ بی جے پی رکن پارلیمان دہلی منوج تیواری اور رانی چٹرجی نے مرکزی کردار نبھائے تھے یہ فلم باکس آفس پر سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اب اس فلم کے سیکویل 'سسرا بڑا پیسے والا 2' میں اتھرو اور نیہا پرکاش اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
'سسرا بڑا پیسے والا 2' کا ٹیزر ریلیز - سسرا بڑا پیسے والا
بھوجپوری فلم ساز اجے سنہا کی آنے والی فلم 'سسرا بڑا پیسے والا 2' کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے۔ اس فلم میں اتھرو اور نیہا پرکاش اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔
'سسرا بڑا پیسے والا 2' کا ٹیزر ریلیز
اس فلم کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ہے جسے شائقین بہت پسند کررہے ہیں۔ اس فلم کے ٹیزر کی شروعات رومانوی نغمہ سے ہوتی ہے۔
فلمساز اجے سنہا نے بتایا کہ سنیما میرے لئے پوجا ہے اور ناظرین میرے بھگوان ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے ایک مرتبہ پھر اس کا استعمال کرتے ہوئے فلم 'سسرا بڑا پیسے والا 2' بنائی ہے۔ امید ہے کہ ناظرین اس فلم کو پسند کریں گے۔