بچن کی سالگرہ پر آئیے یاد کرتے ہیں ہندی سنیما میں ان کی کچھ بہترین فلمیں۔۔۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن 78 سال کے ہوئے اینگری ینگ مین کا خطاب انہیں کرائم تھریلر زنجیر میں ان کے سخت مزاج والے کردار وجے کی شاندار اداکاری کے بعد دیا گیا۔ بگ بی کے کیریئر میں ایک اہم موڑ ثابت ہونے کے علاوہ فلم نے رومانس سے ایکشن تک ہندی سنیما کے رجحان کو بدل دیا۔
امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ آج دی اینگری ینگ مین کے کردار میں پہچان دلا کر زنجیر فلم نے بچن کو ایک ابھرتے ہوئے ستارے میں بدل دیا اور ان کی طویل جدوجہد کو ختم کر دیا۔
زنجیر کے ساتھ راتوں رات اسٹار ڈم حاصل کرنے کے بعد بچن نے ایک بار پھر 1975 کی ایکشن ڈرامہ دیوار کے ساتھ کامیابی کا ریکارڈ قائم کیا۔ فلم نے اداکار کے اینگری ینگ مین کی شبیہہ کو ان کے ایک اور شاندار کردار کے ساتھ جوڑ دیا۔ فلم کا ڈائیلاگ 'آج خوش تو بہت ہوں گے تم' آج بھی یادگار ہے۔
امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ آج کئی کلاسکز سے مزین فلموگرافی کی بات کریں تو 1975 میں ریلیز شعلے کو کوئی نہیں بھول سکتا جو اس وقت بھارت میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تھی۔ امیتابھ بچن کے ذریعے جے کا کردار آج بھی ناظرین کے بیچ یادگار ہے۔ شعلے نے شائد باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے اور کئی ریکارڈ توڑنے کے ساتھ ہی بگ بی کی سپراسٹارڈم کی شروعات کو بھی ثابت کیا۔
امیتابھ بچن کی 78 ویں سالگرہ آج شعلے کی شاندار کامیابی کے بعد امیتابھ نے کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کی بیک ٹو بیک ہٹ فلموں میں کبھی کبھی (1976)، امر اکبر اینتھونی (1977)، ڈان (1978)، تریشول (1978)، مقدر کا سکندر (1978)، بے شرم (1978)، سہاگ (1979)، مسٹر نٹورلاک (1979)، شان (1980)، یارانہ (1981)، ستے پہ ستا و دیگر فلمیں شامل ہیں۔