اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان پھر اپنا وزن کم کریں گے

مشہور اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ کے لیے 20کلو وزن کم کریں گے۔

By

Published : May 2, 2019, 11:01 PM IST

عامر خان پھر اپنا وزن کم کریں گے


عامر کی پچھلی فلم ’ٹھگس آف ہندوستان‘ باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ فلم کے بری طرح فلاپ ہونے کے بعد عامرنے اس کی پوری ذمہ داری لی ہے۔

انہوں نے اپنی نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔

ان کی اگلی فلم ’لال سنگھ چڈا‘ہوگی جس میں وہ مرکزی کردار میں ہوں گے۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کی ہندی ریمیک ہے۔

فلم کی ہدایت عامر خان کے سابق منیجر اور ’سیکریٹ سپراسٹار‘ کے ہدایت کار ادویت چندن کریں گے۔اس فلم کو عامر خان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بنائےگا۔

بتایا جاتا ہے کہ عامر اس فلم کے لیے 20کلو وزن کم کریں گے۔فلم دنگل میں ہیوی مسلس بنانے کے بعد ان کا یہ نیا انداز دیکھنے لائق ہوگا۔

عامر کا شمار انڈسٹری کے ایسے اداکاروں میں کیا جاتا ہے کو اپنی فلم کے کردار کے مطابق نظر آنے کے لیے بہت محنت کرتے ہیں۔

وہ آج کل فلم کے لیے لوکیشن تلاش کررہے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نےدھرم شالا کا انتخاب کیا اور وہاں گئے بھی۔ انہوں نے یہاں اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گزارا اور آس پاس کی کئی لوکیشن دیکھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details