اردو

urdu

By

Published : Jun 4, 2020, 10:28 AM IST

ETV Bharat / sitara

عاصم اور ہمانشی جلد نظر آئیں گے ایک ساتھ

'بگ باس 13' کی معروف جوڑی عاصم ریاض اور ہمانشی کھورانا ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں، بگ باس میں ان دونوں کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا، دونوں ایک میوزک ویڈیو میں ایک ساتھ نظر آئے۔ اب یہ جوڑی شائقین کے لیے کچھ نیا لانے والی ہے۔

عاصم اور ہمانشی جلد نظر آئیں گے ایک ساتھ
عاصم اور ہمانشی جلد نظر آئیں گے ایک ساتھ

عاصم نے بدھ کے روز انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں دونوں ایک دوسرے کی آنکھوں میں جھانکتے نظر آرہے ہیں، عاصم نے ایک کیپشن بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اپنے شائقین کو 'کچھ جلد آنے والا ہے' کہہ کر آگاہ کیا ہے۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے تبصرہ کیا 'آپ دونوں کو دیکھنے کے لئے انتظار نہیں کر سکتے ہیں'۔

ایک دیگر مداح نے کہا کہ 'کیا آپ دونوں ایک ساتھ ایک اور گانا لا رہے ہیں؟

آپ کو بتادیں کہ چند ماہ قبل ہمانشی اور عاصم نے نیہا ککڑ کے پنجابی گانے 'کلہ سونا ناہی' میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details