اردو

urdu

By

Published : Aug 19, 2020, 3:05 PM IST

ETV Bharat / sitara

پنڈت جسراج جی کی موت سے آشا بھوسلے غم زدہ

کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کا 90 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ن کے انتقال کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں غم و رنج کا ماحول ہے۔ان کی وفات پر گلوکارہ آشا بھوسلے نے بھی غم کا اظہار کیا ہے۔ آشا نے جذباتی نوٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

پنڈت جسراج جی کی موت سے آشا بھوسلے غم زدہ
پنڈت جسراج جی کی موت سے آشا بھوسلے غم زدہ

معروف گلوکارہ آشا بھوسلے مشہور بھارتی کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کی موت سے غمزدہ ہیں۔

اس عظیم گلوکار کا 90 سال کی عمر میں پیر کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔آشا بھوسلے نے انھیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں پنڈت جسراج جی کی موت سے بہت زیادہ دکھی ہوں۔میں نے ایک ایسے شخص کو کھو دیا جو مجھے بہت پیارا تھا۔ میں نے ایک بڑا بھائی کھو دیا ہے۔ وہ بہت اچھے گلوکار تھے ہم ایک دوسرے کو بہت عرصے سے جانتے تھے۔وہ میری بہت تعریف کرتے تھے اور وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ میں آپ کو گانا سکھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ان دنوں کی بات ہے، جب میں امریکہ میں ان کے ساتھ کلاسیکی اسکول کا دورہ کیا تھا، جہاں وہ بہت سے ہنر مندوں کو موسیقی کی تعلیم دیتے تھے۔مجھے یاد ہے کہ میں ان کے اسکول میں داخلہ کس طرح لینا چاہتی تھی"۔

آشا بھوسلے نے پنڈت جسراج جی کے ساتھ امریکہ میں گزرارائے گئے لمحوں کو یاد کیا۔امریکہ کے اس دورے میں ہم دونوں ایک ساتھ کھانا کھانے بھی گئے تھے۔جسراج جی ایک خالص سبزی خور تھے ، وہ صحت کی وجوہات کی بنا پر مجھ سے بھی سبزی خور بننے کی درخواست کرتے رہے۔ میں ان میں چھپھے بچپن کو ہمیشہ یاد کروں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details