فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر اقربا پروری (نیپوٹزم) پر بحث جاری ہے۔ سشانت کے مداح ان کی موت کے لئے بہت سی مشہور شخصیات کو ذمہ دار سمجھ رہے ہیں، جن میں سلمان کا نام بھی شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر کئی شائقین سلمان سمیت دیگر افراد کو برا بھلا کہہ رہے ہیں اور اس کی وجہ سے بعض اوقات زبان کا وقار بھی گر رہا ہے۔ حال ہی میں سلمان نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے مداحوں سے گزارش کی ہے کہ وہ غلط زبان استعمال نہ کریں۔
سلمان نے لکھا ’’میں اپنے تمام مداحوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ سشانت کے پرستاروں کے ساتھ کھڑے رہیں اورغلط زبان کا استعمال نہ کریں۔ آپ ان کے جذبات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ اس بحران کی گھڑی میں سشانت کے گھروالوں کا سہارا بنیں کیونکہ کسی اپنے کے جانے کا درد بہت زیادہ ہوتا ہے‘‘۔