سنہ 1929 میں پیدا ہونے والی لتا منگیشکر ایک مراٹھی موسیقار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور ان کی گجراتی بیوی شیونتی کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔
بلبل ہند Nightingale of India لتا منگیشکر نے ہزاروں بالی ووڈ اور علاقائی گانوں کو اپنی مسحور کن آواز سے مزین کیا ہے لیکن اکثریت اس بات سے بے خبر ہے کہ ملکہ ترنم لتا منگیشکر نے 1942 سے 1948 تک آٹھ فلموں میں اداکاری بھی کی تھی لیکن انہوں نے محسوس کیا کی فلموں میں اداکاری کرنا ان کے بس کی بات نہیں تھی۔ آئیے ایک اداکار کے طور پر ان کی شراکت پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
سنہ 1929 میں پیدا ہونے والی لتا ایک مراٹھی موسیقار پنڈت دینا ناتھ منگیشکر اور ان کی گجراتی بیوی شیونتی کی سب سے بڑی بیٹی تھیں۔
لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر نے اپنی آواز سے ہزاروں بہترین گانوں سے سب کے دل جیتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ لتا دیدی نے 1942 سے 1948 تک آٹھ فلموں میں اداکاری کی لیکن انہیں کوئی خاص پہچان نہیں ملی۔
لتا منگیشکر نے سنہ 1942 میں ماسٹر ونائیک کی مراٹھی فلم 'پہلی منگلا گور' سے اپنے اداکاری کریئر کا آغاز کیا۔ اس فل میں انہوں نے ایک معمولی کردار ادا کیا تھا۔