اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتابھ نے شیئر کی اپنے پہلے فوٹوشوٹ کی تصویر - Amitabh shared his first photoshoot photo

بالی وڈ کے سپراسٹار امیتابھ بچن نے اپنے پہلے فوٹوشوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ جس کو انہوں نے اپنا پہلا فوٹو شوٹ بتایا ہے۔

Amitabh shared his first photoshoot photo
امیتابھ نے شیئر کی اپنے پہلے فوٹوشوٹ کی تصویر

By

Published : Apr 15, 2020, 4:06 PM IST

امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور کچھ نہ کچھ نیا شیئر کرکے اپنے مداحوں کا دل جیتتے رہتے ہیں۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے پہلے فوٹوشوٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔ امیتابھ نے سوشل میڈیا پر ایک فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا 'سنہ 1969 میں انڈسٹری میں آنے کے بعد ایک فلم میگزین کے لئے میرا پہلا فوٹوشوٹ' اس فوٹو میں امیتابھ گرین کلر کی ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں اور انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ میگزین اسٹار اور اسٹائل کے لئے تھا لیکن اس پروجیکٹ میں نہ تو کوئی اسٹار تھا اور نہ ہی کوئی اسٹائل۔امیتابھ نے فلم 'نصیب' سے ایک فوٹو شیئر کیا ہے جس میں وہ اور رشی کپور نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے لکھا "پرانے زمانے میں فلم نصیب کے لئے سانگ 'رنگ جماكے' کی شوٹنگ، منموہن دیسائی کریزی، باصلاحیت.. گانے میں ایکشن سین شوٹ کرتے ہوئے .. کیا دن تھے''۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details