اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتابھ نے 'مرزا' کا لک پانے کے لئے کڑی مشقت کی تھی - مرزا والا لک

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن فلم 'گلابو سیتابو' میں اپنے کردار مرزا کے لک کو پانے کے لئے سخت محنت کرتے تھے۔

Amitabh had worked hard to get the look of 'Mirza'
امیتابھ نے 'مرزا' کا لک پانے کے لئے کڑی مشقت کی تھی

By

Published : Jun 7, 2020, 3:43 PM IST

ہدایت کار شجیت سرکار کی امیتابھ بچن اور آیوشمان کھرانا کی اداکاری والی فلم 'گلابو سیتابو' 12 جون کو ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اس فلم میں امیتابھ بچن غصیل بوڑھے کے کردار میں ہیں۔ اس کردار کا نام مرزا ہے۔ انہوں نے اس کردار کے لئے زبردست ٹرانسفارمیشن لیا ہے۔

اب ایمیزون پرائم نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا ہے کہ امیتابھ نے مرزا والا لک کیسے لیا تھا۔

ویڈیو میں شجیت سرکار نے کہا کہ مرزا کا کردار ایسا ہونا چاہئے کہ محسوس ہی نہ ہو کہ یہ امیتابھ بچن جی ہیں۔ ہمارے پاس ایک ریفرنس امیج تھی۔ یہ ریفرنس امیج ان کے پاس لے گئے اور بتایا کہ ایسا لک ہونا چاہئے۔ مصنوعی چہرہ، ناک، بال ان سب میں گھنٹوں لگتے تھے۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے امیتابھ بچن کو مرزا کا لک دیا گیا۔

فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم کے ٹریلر میں امیتابھ کو ایک غصیل ضعیف آدمی کے طور پر دیکھ سکتے ہیں جبکہ آیوشمان بھی ایک مختلف شکل میں ہیں۔ اس فلم میں امیتابھ بچن ایک غصیل مکان مالک بنے ہیں جبکہ آیوشمان کھرانا ایک ہوشیار کرایہ دار کی شکل میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details