بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن، ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار گرین انڈیا چیلنج میں شامل ہوئے اور انہوں نے شہر حیدرآباد میں واقع راموجی فلم سٹی میں دیگر کی موجودگی میں شجرکاری کی۔
اس موقع پر اداکار نے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے سنتوش کمار کی مساعی کی ستائش کی اور کہا کہ 'اس سے یقینی طور پر مستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔'
امیتابھ بچن نے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں پودا لگایا اسی دوران سنتوش کمار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'گرین انڈیا چیلنج کو اس بات کی خوشی ہے کہ امتیابھ بچن اس چیلنج میں شامل ہوگئے جو ہم تمام کے لئے اعزاز کی بات ہے۔'
امیتابھ بچن نے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں پودا لگایا یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام کی برسی: جانیے ان کی حصولیابیاں اور خدمات
انہوں نے اس موقع پر امتیابھ بچن کو ایک کتاب بھی پیش کی اور اس کے مواد سے واقف کروایا۔
سنتوش کمار نے گرین انڈیا چیلنج کے تئیں فلمی شخصیات کے تعاون کو ان کے لئے ایک حوصلہ قرار دیتے ہوئے تلگو اداکار ناگرجنا کے ساتھ ساتھ اشون دت، منیجنگ ڈائرکٹر راموجی فلم سٹی وجئے شری اور دیگر سے اظہار تشکر کیا۔
تیلگو سپر اسٹار ناگرجنا نے بھی پروگرام میں حصہ لیا اور پروڈیوسر اشونی دت اور راموجی فلم سٹی کے ایم ڈی وجئے ایشوری کے ہمراہ ایک پودا لگایا۔