اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

امیتابھ، آیوشمان کی فلم او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے کا امکان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن اور ایوشمان کھرانا کی فلم 'گلابو سیتابو' او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوسکتی ہے۔

By

Published : Apr 29, 2020, 11:39 PM IST

امیتابھ-آیوشمان کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوسکتی گلابو ستابو
امیتابھ-آیوشمان کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوسکتی گلابو ستابو

کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں طویل عرصے سے لاک ڈاؤن جاری ہے۔

اس دوران فلم انڈسٹری بھی مکمل طور پر بند ہے۔ نہ ہی کسی فلم کی شوٹنگ ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی فلم ریلیز ہو رہی ہے۔

خیال ہے کہ فلم گلابو سیتابو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جا سکتی ہے۔

فلم گلابو سیتابو کے ڈائریکٹر سجیت سرکار نے خود اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے حالانکہ وہ ایسا کریں گے یا نہیں اس کا فیصلہ 3 مئی کے بعد کیا جائے گا۔ سجیت نے کہا ’’بطور ہدایتکار میں چاہتا ہوں کہ میری فلم تھیٹر میں ریلیز ہو ، لیکن آج جو حالات ہیں ایسا کبھی کسی نے نہیں سوچا ہوگا۔ اگر ضرورت پڑی تو میں ڈیجیٹل ریلیز کے لئے تیار ہوں۔ لیکن اس کا فیصلہ 3 مئی کے بعد کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details