اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان کے اسٹاف ممبروں میں کورونا کی تصدیق - عامر خان کی خبریں

دن بدن کورونا وائرس کا خطرہ تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔ اب کورونا نے اداکار عامر خان کے گھر پر حملہ کردیا ہے۔ عامر خان نے خود اس کی جانکاری اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر شیئر کیں۔

عامر خان کے اسٹاف ممبروں میں کورونا  کی تصدیق
عامر خان کے اسٹاف ممبروں میں کورونا کی تصدیق

By

Published : Jun 30, 2020, 8:52 PM IST

اداکار عامر خان نے اپنے سوشل میڈیا کے ذریعہ بتایا کہ ان کے عملے کے کچھ ممبروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئیٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات کی جانکاری دی۔اپنے پوسٹ میں اداکار نے بی ایم سی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اس کی اطلاع ملتے ہیں اداکار نے مکمل طور قرنطینہ اختیار کرلیا ہے۔ساتھ ہی وہ اپنا اور اپنی والدہ کا جلد ہی کورونا ٹیسٹ بھی کرائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں روز بروز کورونا مثبت مریضوںکی تعداد ہزاروں میں بڑھ رہی ہیں۔

یاد رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' پر کام کر رہے ہیں۔اس فلم میں ان کے ساتھ کرینہ کپور خان بھی نظر آئیں گی۔گزشتہ دنوں خبر آئی تھی کہ اس فلم میں کورونا وبائی مرض سے پیدا ہونے والی حالات کو بھی دیکھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details