اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان کے ساتھی اداکار سبزی فروخت کرنے پر مجبور

اداکار عامر خان کے ساتھ فلم ’غلام‘ میں کام کرنے والے ٹی وی اداکار جاوید حیدر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں وہ سبزیاں فروخت کرتے نظر آرہے ہیں اور ساتھ میں گانا بھی گا رہے ہیں۔

معاشی تنگی  کی وجہ سے سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہوئے عامر خان کے ساتھی اداکار
معاشی تنگی کی وجہ سے سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہوئے عامر خان کے ساتھی اداکار

By

Published : Jun 29, 2020, 6:56 PM IST

کورونا وائرس جیسی خطرناک بمیاری کے انفیکشن کو روکنے کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایسے میں اداکار جاوید حیدر کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں وہ سبزی فروخت کرتے ہوئے نظر اؒٓرہے ہیں۔اداکار جاوید حیدر، عامر خان کی فلم 'غلام میں بھی کام کرچکے ہیں

جاوید کا یہ ویڈیو اداکارہ ڈالی بندرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ٹک ٹاک پر بنے اس ویڈیو میں جاوید'دنیا میں رہنا ہے تو کام کر پیارے' گانے پر گاتے ہوئے سبزی فروخت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ڈالی نے ویڈیو کے ساتھ لکھ کہ 'یہ ایک اداکار ہیں اور سبزی فروخت کر رہے ہیں۔لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس کی وجہ سے کوئی کام نہیں مل رہا ہے۔

حالانکہ ابھی اداکار کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے، ایسے میں یہ یہ کہا جانا مشکل ہے کہ اداکار معاشی تنگی کی وجہ سے سبزی فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

جاوید نے 90 کی دہائی میں کئی فلموں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ کام کیا ہے۔وہ فلم 'باپ نمبری بیٹا دس نمبری' میں قادر خان کے بیٹے کے کردار میں نظر آرہے تھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ٹی وی اداکار راجیش کریر نے بھی سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کر مدد کی گزارش کی تھی۔راجیش مدد کی اپیل کرتے ہوئے رو پڑے تھے۔تب لوگوںنے راجیش کی کافی مالی مددکی تھی۔وہیں ٹی وی اداکارہ اپنی معاشی تنگی کا ذکر کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details