اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

علی ٖفضل:میں کورونا کے بعد ہونے والی تبدیلی کے لیے منتظر - علی فضل

کووڈ ۔19 کی وجہ سے پوری دنیا کی حالت خراب ہے۔ اس صورتحال میں تمام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں اداکار علی فضل نے کہا کہ وہ اس وبا کے بعد ہونے والی تبدلیوں کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

علی ٖفضل:میں کورونا کے بعد ہونے والی تبدیلی کے لیے منتظر
علی ٖفضل:میں کورونا کے بعد ہونے والی تبدیلی کے لیے منتظر

By

Published : May 12, 2020, 7:53 PM IST

بالی ووڈ اداکار علی فضل کو اس مشکل ترین وقت کے گزرنے کا بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ انکا ماننا ہے کہ کووڈ 19 کے بعد معاشرہ ایسی تبدیلی سے گزرے گا، جسے ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا اور یہ دور ورلڈ سنیما کےکہانی کاروں کے لیے دلچسپ ہوگا۔

علی نے بتایا کہ میرے خیال سے یہ وہ وقت ہے جب کوئی مصنف اپنے گھروںمیں بیٹھے ہیں اور ان کے دماغ میں کئی ساری کہانیاں بن رہی ہیں تب ہمیں آنے والے دو یا تین برسوں میں سنیما کے ذریعہ ہمیں بہت دلچسپ کہانیاں دیکھنے کو ملیں گی۔قریب سے دیکھنے پر ہم پائیں کے گزشتہ برس دسمبر سے ہمارے معاشرے میں سیاسی اور معاشی لحاظ سے بہت کچھ ہوا ہے اور اب یہ عالمی وبائی مرض۔

ایک معاشرے کے طور پر ہم بدلاؤ سے ہوکر گزر رہے ہیں اور یہ جاری رہے گا۔کیونکہ سنیما سماج کا عکس ہے آنے والے وقت میں یہ بھی کافی مخلتف ہوگا۔ہماری فلموں میں سنہرا دور 50 یا 60 کے دہائی میں آیا تھا کیونکہ آزادی کے بعد ہمارے ملک کافی بڑی تبدیلی سے گزرا تھا۔کووڈ 19 کے بعد دنیا میں ایک اور تبدیلی دکھائی دے گی تو میں اس بدلاؤ کے آنے اور اسے ہم کس طرح سے اپناتے ہیں، یہ دیکھنے کے لیے منتظر ہوں۔

علی مزید کہتے ہیں کہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ ہم اپنے تاریخ کو فن، سنیما، ادب، فیشن، مصوری وغیرہ کے ذریعہ ہی پہچان پائے ہیں۔یہ کچھ ایسا میڈیم ہے جو سماج کی عکاسی کرتے ہیں اور معاشرے میں جو کچھ بھی ہوتا آیا ہے ہم ان میں اس کی جھلک ملتی ہے۔کسی معاشرے میں کے بارے میں ہم وہاں اور کسی خاص دور کی فلموں کو دیکھ کر ہی جان سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details