بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہے جانے والے اداکار عامر خان نے رواں برس اپنے یوم پیدائش کے موقع پر اپنی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا اعلان کیا تھا کہ وہ مشہور ہالی وڈ فلم 'فاریسٹ گمپ' کی ریمیک میں کام کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ جو 2020 میں کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی۔
وہیں حال ہی میں اکشے کمار کی نئی فلم 'بچّن پانڈے' کا پوسٹر ریلیز ہوا، جس میں وہ ماتھے پر بھشم لگائے ہوئے لنگی میں نظر آرہے ہیں۔ جس کے ساتھ ہی اس فلم کی بھی ریلیز تاریخ کا اعلان ہو گیا ہے۔