اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز - Bell Bottom song Sakhiyan 2.0 released

اکشے کمار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گانا ریلیز ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ’سکھیاں 2.0‘ کے جذبہ کا احساس کروانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ گانا آؤٹ ہوچکا ہے۔

اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز
اکشے کمار کی فلم بیل باٹم کا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز

By

Published : Aug 14, 2021, 9:56 PM IST

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی آنے والی فلم بیل بٹم کا گانا 'سکھیاں 2.0' ریلیز ہو گیا ہے۔رنجیت ایم تیواری کی ہدایتکاری میں بنی بیل باٹم ایک جاسوسی تھرلر فلم ہے۔ بیل باٹم میں اکشے کمار، وانی کپور، لارا دتہ اور ہما ​​قریشی مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا دوسرا نغمہ ’سکھیاں 2.0‘ ریلیز ہو گیا ہے۔

اکشے کمار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے گانا ریلیز ہونے کی جانکاری دیتے ہوئے لکھا کہ ’سکھیاں 2.0‘ کے جذبہ کا احساس کروانے کا انتظار نہیں کر سکتا۔ یہ گانا آؤٹ ہوچکا ہے۔ اس گانے میں اکشے کے ساتھ وانی کپور کا رومانٹک ڈانس دیکھنے کو مل رہا ہے ۔یہ گانا سکھیاں کا ریمیک ہے جسے منندر بٹر اور زارا خان نے گایا ہے جبکہ گانے کی کمپوزیشن بھی منندر بٹر کی ہے۔

مزید پڑھیں:'بچپن کا پیار' نغمہ گاتی نظر آئیں رانو منڈل



بتایا جا رہا ہے کہ فلم بیل باٹم سال 1984 میں طیارہ ہائی جیک کے ایک حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔ مسلسل پانچویں ہائی جیک کے بعد ہندوستانی حکومت نے را کے اس آپریشن کے لیے ایک خفیہ جاسوس کی خدمات حاصل کی تھیں جس کا کوڈ نام بیل باٹم تھا۔ ان ہائی جیکوں میں تقریبا 210 مسافر یرغمال بنائے گئے تھے۔ فلم میں وانی کپور نے اکشے کی بیوی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہما قریشی دبئی کے ایک اسپورٹ گروپ کا حصہ بنی ہیں جو اس آپریشن میں ہندوستان کی مدد کرتی ہے۔

اس فلم کو واشو بھگنانی، جیکی بھگنانی، دیپ شیکھا دیشمکھ، مونیشا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی نے پروڈیوس کیا ہے۔ بیل باٹم 19 اگست کو ریلیز ہوگی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details