بالی ووڈ اسٹار اکشئے کمار اپنے دیگر معاون اداکارؤں کے ساتھ اپنی آئندہ فلم بیل باٹم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ روانہ ہونے کے لیے تیار ہیں۔
اس فلم کے فلمساز کورونا وائرس وبائی مرض کے درمیان اپنے پورے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے۔
اداکار وانی کپور، ہمہ قریشی اور لارا دتہ سمیت فلم کی پوری ٹیم اگست میں فلم کی شوٹنگ کے لیے برطانیہ کا سفر طئے کرے گی۔
واشو بھگانی کی پوجا انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ تیار کردہ ، بیل باٹم پہلی فلموں میں سے ایک ہے جس نے کورونا وائرس سے منسلک لاک ڈاؤن کے بعد شوٹنگ کے شیڈول کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔
اداکار اکشئے کمار نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نئے معمول نے ہمین کام کرنے کے ایک مختلف انداز کا احساس دلایا ہے،جس کے بارے میں ہم مٰیں سے کسی نے بھی تصور نہیں کیا تھا۔جتنا میں سیٹ پر واپس آکر خوش ہوں ، ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم اپنے آس پاس کی ہر چیز کا خیال رکھیں۔پوجا انٹرٹینمنٹ نے بیرون ممالک میں شوٹنگ سے متعلق تمام حفاظتی منصوبہ کو مرتب کیا ہے۔ہمیں امید ہے کہ ان اقدامات سے شوٹنگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
پروڈکشن ہاؤس فلم کے پورے یونٹ سمیت ایک میڈیکل ٹیم کو برطانیہ روانہ کرنے کے لیے چارٹر پرواز کا انتظام کرے گی۔
ماسک اور چہر ے کی شیلڈ کے علاوہ پروڈکشن ہاؤس نے کاسٹ اور عملے کے لیے کلائی گھڑی کے پہننے کو بھی لازمی قرار دیا ہے تاکہ ان کی آکسیجن لیول، جسمانی درجہ حرارت، بلڈ پریشر، تناؤ اور نبض کی جانچ کی جاسکے۔
ڈائریکٹر رنجیت ایم تیواری نے کہا اگرچہ موجودہ صورتحال میں شوٹنگ کرنا ایک چیلنج ثابت ہوگا۔
تیواری نے کہا ، "حالات کو دیکھتے ہوئے یہ ایک مشکل مقابلہ ثابت ہو گا ، لیکن پوجا انٹرٹینمنٹ کے ذریعہ لگائے گئے صحت اور حفاظت کے پروٹوکول پر مجھے بہت اعتماد ہے۔ بیل باٹم میںکام کر رہے ہر فرد کو خوشی کے ساتھ کام شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔
پروڈیوسر جیکی بھگنانی نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کو اس لئے رکھا گیا ہے کیونکہ ان کے یونٹ کی صحت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
جیکی نے مزید کہا کہ میں واقعی اکشے سر کا شکرگزار ہوں جن کے بغیر یہ فلم اور یہ شوٹ ناممکن ہوتا۔وہ بہت ہمت والے اور ان کی رہنمائی میں ہم بہتر کام کرسکیں گے۔اس سفر میں تمام احتیاطی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ڈاکٹر ہر وقت ہمارے سیٹ پر موجود رہیں گے۔