اکشے کمار نے وائلڈ لائف اڈونچر بیئر گریلز کے ساتھ انسٹاگرام لائیو سیشن کے دوران اپنے صحت مند و فٹ جسم کے بارے میں ایک راز شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ’وہ روزانہ ’گائے کا پیشاب‘ پیتے ہیں‘۔
میں گائے کا پیشاب پیتا ہوں: اکشے کمار - گائے کا پیشاب
اکشے کمار کا بالی ووڈ کے بہترین اداکاروں میں شمار ہوتا ہے جبکہ انہیں ورزش کا کافی شوق ہے اور انہوں نے صحت مند عادات سے متعلق ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔
میں گائے کا پیشاب پیتا ہوں: اکشے کمار
آیوروید میں گائے کا پیشاب یا گوموتر کو کافی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو اس کے استعمال کی تجویز کی جاتی ہے۔ آیوروید کے جانکاروں کے مطابق گائے کے پیشاب میں بہت سارے قدرتی معدنیات پائے جاتے ہیں جبکہ یہ انسانی جسم میں غذائی اجزا کی کمیوں پر قابو پانے کےلیے اہم ثابت ہوتے ہیں۔