اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

Ajay Devgan on SRK OTT Platform: جانئیے اجے دیوگن نے شاہ رخ سے معافی کیوں مانگی

شاہ رخ خان نے اپنے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایس آر کے پلس کے حوالے سے ایک اور ویڈیو شئیر کی ہے، اس ویڈیو میں وہ کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔ اجے دیوگن نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے معافی مانگی۔ وہیں شاہ رخ نے اجے دیوگن کو رودرا کی دوسرے سیزن کو ایس آر کے پلس پر ریلیز کرنے کی بات کہی۔ Ajay Devgan on SRK OTT Platform

By

Published : Mar 16, 2022, 4:42 PM IST

جانئیے اجے دیوگن نے شاہ رخ سے معافی کیوں مانگی
جانئیے اجے دیوگن نے شاہ رخ سے معافی کیوں مانگی

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان نے منگل کے روز اس وقت بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی جب انہوں نے اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم SRK + لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ کنگ خان کے اس ٹویٹ کے بعد شاہ رخ کے مداح ہی نہیں بلکہ سلمان خان اور کرن جوہر سمیت کئی مشہور شخصیات نے انہیں اس کی مبارکباد دی۔ Shahrukh wants to Release Rudra 2 on SRK+

اب شاہ رخ خان نے ایک اور ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ کافی پریشان نظر آرہے ہیں۔ وہیں اجے دیوگن نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے معافی مانگی۔

دراصل شاہ رخ خان اور انوراگ کشیپ جلد ہی ایک نئے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہیں۔ انوراگ کشیپ اور شاہ رخ نے خود ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوراگ کشیپ، شاہ رخ کو او ٹی ٹی کنٹینٹ کے بارے میں بتا رہے ہیں۔ وہیں شاہ رخ کے منیجر بتا رہے ہیں کہ یہ سب لوگ پہلے ہی دیکھ چکے ہیں۔ جس کے بعد انوراگ شاہ رخ کو کہتے ہیں کہ ' ایک اور موقع دے دو سر، میں اور آئیڈیا لے کر آؤں گا'۔

وہیں شاہ رخ خان کے اس ٹویٹ کو سپر اسٹار اجے دیوگن نے بھی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ' معاف کرنا شاہ رخ پہلے بتا دیتے تو میں ردرا کو ایس آر کے پلس پر ریلیز کر دیتا۔ Ajay Devgan on SRK OTT Platform

اجے کے اس ٹویٹ کو شاہ ر خ نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' سیزن 2 ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر نہیں ایس آر کے پلس پر ریلیز ہوگا۔۔پکا؟۔

وہیں اس درمیان ایک خبر یہ بھی گردش کر رہی ہے کہ شاہ رخ خان کوئی او ٹی ٹی پلیٹ فارم لے کر نہیں آرہے ہیں بلکہ یہ ایک اشتہار ہے۔اس خبر کی مکمل حقیقت کیا ہے، اس کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

شاہ رخ کی پروجیکٹ کے بارے میں بات کریں تو ان کی آئندہ فلم 'پٹھان' ہے، جو 25 جنوری 2023 کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ایکشن سے بھرپور اس فلم کو ریتک روشن اور ٹائیگر شراف اسٹارر فلم 'وار' کے ڈائریکٹر سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Kareena Kapoor To Make Her OTT Debut: او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر کرینہ کپور خان کی آمد

ABOUT THE AUTHOR

...view details