ساؤتھ اداکار وکرم اور ایشوریہ رائے بچن کی آئندہ فلم ' پونین سیلون-1' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ مشہور فلم ڈائریکٹر منی رتنم کی فلم اس سال ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ Mani ratnam Next Film Ponniyin Selvan 1
میکرز نے فلم کے تمام اہم اداکاروں کے لُک کو جاری کرتے ہوئے ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔ فلم سے اداکار وکرم، جیئم روی، کارتی اور شوبھیتا دھُلی پالا کے لُک کو ریلیز کیا گیا ہے۔ فلمی شائقین ان سب کے منفرد انداز کو پسند کر رہے ہیں۔ ایشوریہ کے لک کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ Ponniyin Selvan 1 First Look
'پونیان سیلوان-1' کو دو حصوں میں بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس فلم کہانی کلکی کے کلاسک تمل ناول 'پونین سیلون' پر مبنی ہے۔ کالکی نے یہ ناول سنہ 1995 میں لکھا تھا۔ فلم کو لائکا پروڈکشن اور مدراس ٹاکیز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔