بالی ووڈ کی معروف کوریوگرافر و رقاصہ سروج خان کا 72 برس کی عمر میں ممبئی کے باندرہ کے گرو نانک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔
سروج خان کوطبیعت خراب ہونے پر 20 جون کو گرو نانک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا آج علی الصباح 01 بجکر 52 منٹ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
معروف کوریوگرافر ذیابیطس اور دیگر بیماریوں میں مبتلا تھیں۔ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ وہ 72 سال کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ سروج خان نے تین سال کی عمر میں بیک گراؤنڈ ڈانسر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کیا تھا اور انہیں 1974 میں گیتا میرا نام کے ساتھ آزاد کوریوگرافر کی حیثیت سے پہلا بریک ملا۔
سروج خان بالی وڈ میں ممتاز مقام رکھتی تھیں۔ انہیں تین بار قومی ایوارڈ کے ساتھ ساتھ کئی بین الاقوامی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ انہیں 2000 سے زیادہ گانوں کی کوریوگراف کرنے کا اعزاز حاصل تھا جس میں آئکانک نمبر بھی شامل ہیں۔ جیسے مسٹر انڈیا سے ہوا ہوائی (1987)، تیزاب سے ایک دو تین (1988)، بیٹا (1992) سے دھک دھک کرنے لگا اور دیوداس (2002) سے ڈولا رے ڈولا شامل ہیں۔
ان کی موت سے ایک بار پھر بالی وڈ میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پورا بالی وڈ ان کی موت کی خبر سے حیران ہے
واضح رہے کہ یہ سال بالی وڈ کے لیے انتہائی کرب ناک ثابت ہوا ہے۔ ممتاز اداکار رشی کپور، عرفان خان، سشانت سنگھ، واجد خان سمیت کئی اہم اداکار اسی سال فوت ہوئے ہیں۔