اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

فلم 'کبیر سنگھ' 100 کروڑ کے کلب میں داخل - فلم 'کبیر سنگھ'

بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو شاہد کپور کی فلم ’کبیر سنگھ‘ نے 100 کروڑ روپے کمالیے۔

فلم 'کبیر سنگھ' 100 کروڑ کے کلب میں داخل

By

Published : Jun 26, 2019, 4:50 PM IST


شاہد کپور کی فلم ’کبیرسنگھ‘21 جون کو جلوہ گر ہوئی ہے یہ فلم تیلگو کی سپرہٹ فلم ’ارجن ریڈی‘ کا ریمیک ہے ۔ یہ فلم 3123 سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی ہے اور باکس آفس پر شاندار پرفارم کرتی نظر آ رہی ہے۔

اس فلم نے باکس آفس پر زبردست اوپننگ کرتے ہوئے پہلے ہفتے کے آخر میں شاندار 70 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔

فلم کی کہانی اور شاہد کپور کے کریکٹر پر ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ فلم میں شاہد کپور کا کریکٹر خواتین مخالف بتایا جا رہا ہے۔ کبیر سنگھ کا بدمزاج، پاگل اورناراض شاہد کا کردار لوگوں کی آنکھوں کی کرکری بن گیا ہے۔ کچھ ڈاکٹروں نے کبیر سنگھ کے ذریعے میڈیکل پروفیشن کی غلط شبیہ پیش کرنے کا الزام لگایا ہے۔ اس کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر ریکارڈ توڑ کمائی کررہی ہے۔ تمام تنازعات کےباوجود ناظرین شاہد کی فلم کو دلچسپ بتا رہے ہیں۔ اس فلم نے چوتھے دن 17.54 کروڑ اور پانچویں دن 16.53 کروڑ کی کمائی کی۔ اس طرح یہ فلم باکس آفس پر 104 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کر چکی ہے۔

فلم کبیر سنگھ کے ہدایت کار سندیپ ریڈی ونگا ہیں جنہوں نے اس کے تیلگو ورژن کی بھی ہدایت کاری کی تھی۔ہندی کے آفیشیل ریمیک کو بناتے وقت ڈائریکٹر نے اسے اصل فلم کی طرح ہی رکھا ہے۔ فلم میں شاہد کی پرفامنس کی زبردست تعریف ہو رہی ہے۔

کبیر سنگھ کی کہانی ایک ایسے طبی طالب علم کی داستان عشق ہے، جو پڑھائی میں باصلاحیت ہے لیکن ایک نمبر کا بدمزاج ہے۔ اسی بدمزاجی کی وجہ سے اسکی زندگی میں کچھ اچھا ہوتا ہے تو بہت کچھ خراب بھی ہوتا ہے۔ فلم کو ناقدین کا ملاجلا ردعمل حاصل ہوا ہے۔ اس فلم میں ہیروئن کا کردار کیارا اڈوانی نے نبھایا ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details