اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

کیا عامر خان نے آٹے کی بوریوں میں دیے پیسے؟ - عامر خان

سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے ایک خبر گشت کررہی تھی کہ اداکار عامر خان نے غریبوں کی مدد کے لیے آٹے کی بوریوں میں 15 ہزار روپے بھیجے تھے، جس کے جواب میں خود اداکار نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ 'وہ انسان میں نہیں ہوں'۔

کیا عامر خان نے آٹے کی بوریوں میں دیے پیسے؟ اداکار نے بتائی سچائی
کیا عامر خان نے آٹے کی بوریوں میں دیے پیسے؟ اداکار نے بتائی سچائی

By

Published : May 4, 2020, 5:19 PM IST

بالی ووڈ کے متعدد مشہور ہستیاں لاک ڈاؤن کے دوران پسماندہ افراد کی مدد کے لئے سامنے آئے ہیں، جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا نام بھی شامل ہے۔


تاہم ان کے بارے میں ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے کہ سپر اسٹار نے آٹے کی بوری میں پیسے چھپاکر اسے غریبوں تک پہنچایا ہے۔

جس کے بعد عامر نے خود ہی اپنے ٹویٹر اور انسٹاگرام کے ذریعہ لوگوں کے سامنے اس چیز کی حقیقت ظاہر کی ہے۔


دراصل یہ خبریں گشت کررہی تھی کہ عامر خان نے ایک ٹرک میں آٹے کی ایک کلو والے پیکٹ غریبوں تک فراہم کروایا ہے ۔ جس کے اندر 15 ہزار روپے بھی رکھے گئے تھے۔ تاہم ابھی تک اس بات کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


اب عامر خان نے اس خبر کے جواب میں ٹویٹ کیا ہے کہ 'دوستو ، میں وہ شخص نہیں ہوں جس نے آٹے کے پیکٹ میں رقم رکھی ہو۔ یہ خبر یا تو مکمل طور پر غلط ہے یا پھر رابن ہوڈ خود اس بات کو بتانا نہیں چاہتا ہے۔

عامر خان کے اس ٹوئیٹ اور ان کے اس ایماندارانہ انداز سے سوشل میڈیا پر کافی تعریفیں ہورہی ہیں۔وہیں عامر خان کو لے کر ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ جس کسی نے بھی آٹے کی بوریاں لی تھیں ان بوریوں میں 15 ہزار روپے چھپے ہوئے تھے۔

جس کے بعد اس ٹک ٹاک ویڈیو میں یہ دعوی کیا گیاتھا کہ اس کے پیچھے عامر خان کا ہاتھ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details