اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع - فوریسٹ گمپ

عامر خان اور کرینا کپور کی اداکاری سے سجی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے، اس سے پہلے فلم کو رواں سال کرسمس کے موقعے پر ریلیز کیا جانا تھا۔

لال سنگھ چڈا
لال سنگھ چڈا

By

Published : Aug 10, 2020, 5:43 PM IST

عامر خان اور کرینا کپور کی ادکاری سے سجی فلم لال سنگھ چڈھا کے میکرز نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کو ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا ہے، اب فلم کو آئندہ سال 2021 میں کرسمس کے موقعے پر ریلیز کیا جائے گا۔

اس سے قبل فلم رواں سال کرسمس پر ریلیز ہونے والی تھی، تاہم وبائی مرض کورونا وائرس کے سبب فلم اب اگلے سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلمی نقاد ترن آدرش نے ٹویٹر پر اس خبر کو شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا 'لال سنگھ چیڈھا - جس میں عامرخان اور کیرینا کپور خان شامل ہیں، اب کرسمس 2021 پر ریلیز کی جائے گی'۔

لال سنگھ چڈھا 1994 کی امریکی فلم فوریسٹ گمپ کا ری میک ہے، یہ کامیڈی ڈرامہ فلم ہے، جس کی ہدایتکاری ایدویت چندن نے کی ہے اور اس میں عامر خان پروڈکشن کے ساتھ ساتھ ویو کوم 18 موشن پکچرز بھی شامل ہے۔

فلم میں مونا سنگھ بھی اہم کردار میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
اداکارہ ارجمن مغل کا راجوری سے بالی وڈ تک کا شاندار سفر

اس سے پہلے بھی عامر خان نے کرینہ کپور کے ساتھ فلم تھری ایڈیئٹ میں کام کیا تھا، فلم تھری ایڈیئٹ میں عامر خان نے ایک انجینیئر کا رول ادا کیا تھا۔

فلم تھری ایڈیئٹ کے بڑے کرداروں میں بومن ایرانی بھی شامل تھے، جنہوں نے کالج پرنسیپل کا رول ادا کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details