اردو

urdu

ETV Bharat / sitara

عامر خان نے اسکرپٹ رائٹر کو دی بہترین تجاویز - عامر خان

جہاں ان دنوں پوری دنیا کورونا وائرس جیسی وبائی مرض سے دوچار ہے۔ایسے مشکل گھڑی میں اداکار عامر خان نے اسکرپٹ رائٹر کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کچھ عمدہ تجاویز پیش کیے ہیں۔اداکار نے کہا مصنفین اس وقت کا اچھا استعمال کرسکتےہیں۔

عامر خان نے اسکرپٹ رائٹر کو دی بہترین تجاویز
عامر خان نے اسکرپٹ رائٹر کو دی بہترین تجاویز

By

Published : May 9, 2020, 6:25 PM IST

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کووڈ 19 کے بحران کے دوران اسکرپٹ لکھنے والوںکا حوصلہ بڑھانے کے لیے عمدہ تجاویز پیش کیے ہیں۔

ان کی یہ تجاویز سنیستان انڈین اسٹوری ٹیلر اسکرپٹ مقابلہ کے دوسرے ایڈیشن کے فاتحوں کے علان کے بعد آیا ہے، جس کا اعلان اداکار عامر خان، ہدایتکار راج کمار ہیرانی اور مصنف انجم راجابالی اور جوہی چتورویدی نے مل کر ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں کیا۔

اس ویڈیو میں عامر نے بتایا کہ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کسی تقریب کے ذریعہ انعامات کا اعلان نہیں کیا جاسکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے پہلے پانچ میں اپنی جگہ نہیں بنا پائی ہے، انہیں حوصلہ شکنی نہیں کرنی چاہیے۔بلکہ مصنفین کو جوش و خروش کے ساتھ لکھنے کا کام جاری رکھنا چاہیے، خاص طور پر ان اوقات میں۔ہر فلمساز کو ایک اچھے اسکرپٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

25 لاکھ روپئے کا پہلا انعام امریکہ کے کیلیفورنیا سے سیجل پچیسیا کو ملا، جن کی کہانی آن دا باؤنڈری کو جیوری کے ممبروں کی جانب سے پذیرائی حاصل ہوئی۔

سنیستان ڈیجیٹل کے صدر روہت کھٹر نے کہا کہ کام کا معیار شاندار تھا اور ہم جیتنے والوں کو مبارک باد پیش کرنا چاہتے ہیں جو اس کامیابی کے مستحق ہیں اور انہیں کامیابی ملنے کی خواہش کرتےہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details