نئی دہلی: آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم زومیٹو نے جمعہ کو اعلان کیا کہ زومیٹو اب ہندی اور دیگر وسیع پیمانے پر بولی جانے والی علاقائی زبانوں بشمول بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، پنجابی، مراٹھی، تمل اور تیلگو میں دستیاب ہوگا تاکہ مقامی زبانوں کو جاننے والے لوگ اس کا استعمال کرسکیں۔ Zomato فی الحال ایک ہزار سے زیادہ شہروں میں خدمات فراہم کرتا ہے۔ Zomato app now available in regional languages
آن لائن فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم Zomato کمپنی نے کہا کہ وہ اپنے ایپ کے علاقائی ورژن سے ہر ماہ میں ایک لاکھ 50 ہزار آرڈرز فراہم کر رہا ہے۔ اس میں ہندی اور تمل زبان کے صارفین سب سے آگے ہیں۔ اس وقت ہندی اور تمل زبانیں آرڈرز میں بالترتیب 54 فیصد اور 11 فیصد حصہ ڈال رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دیگر زبانوں کے صارفین میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ Zomato app now available in regional languages