حیدرآباد: ایرٹیل نے پچھلے سال کے آخر میں کچھ حلقوں میں اپنے ریچارج پلان کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ تاہم قیاس لگائے جارہے تھے کہ کمپنی جلد ہی دوسرے حلقے میں بھی اپنے پلان کو مہنگا کر سکتی ہے۔ اگرچہ کمپنی نے ایسا نہیں کیا لیکن ٹیرف میں اضافے پر مسلسل کچھ نہ کچھ بیانات آتے رہتے ہیں۔
Airtel ہی نہیں بلکہ Vodafone ،Idea بھی موجودہ ٹیرف ریٹ کو کم رپورٹ کرتا رہا ہے۔ اب ایک بار پھر سے سنیل بھارتی متل نے اے پی آر یو کو بڑھانے کی بات کہی ہے۔ اوسط آمدنی پر بات کرتے ہوئے، بھارتی ایئرٹیل کے چیئرمین نے کہا کہ ماہانہ ARPU 300 روپے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ 300 روپے ماہانہ کا ARPU بھی کم ہے کیونکہ صارفین ہر ماہ 60GB ڈیٹا استعمال کر رہے ہیں۔
متل کے اس بیان کے بعد سے قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ 'کیا ریچارج پلان اب مہنگے ہوں گے۔ کمپنی نے اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اطلاع نہیں دی ہے۔ 5G لانچ ہونے کے بعد بھی کمپنی نے اب تک کسی بھی پلان کی قیمت میں اضافے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ شاید Airtel صحیح موقع کا انتظار کر رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ 'زیادہ تر علاقوں میں 5G سروس شروع ہونے کے بعد، کمپنی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر سکتی ہے۔ اس وقت ایئرٹیل کا اے آر پی یو انڈسٹری میں سب سے زیادہ ہے۔