نئی دہلی: میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ واٹس ایپ ایک نیا کال لنکس جاری کر رہا ہے تاکہ ایک ٹیپ کے ذریعے کال کو شروع کیا جاسکے۔ WhatsApp launching new feature
مارک زکربرگ نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ، " ہماری کمپنی نے واٹس ایپ پر 32 افراد تک محفوظ اور انکرپٹڈ گروپ ویڈیو کالز کی جانچ شروع کردی ہے۔" انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ پر اب تک آٹھ لوگوں کو گروپ کالنگ کے ساتھ ویڈیو کالز کرنے کی اجازت ہے۔ WhatsApp working on a new feature
اس فیچر میں صارفین کال ٹیب کے اندر 'call link' آپشن پر ٹیپ کرسکتے ہیں اور آڈیو یا ویڈیو کال کے لیے ایک لنک بنا سکتے ہیں، اور اسے آسانی سے اپنے خاندان اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔ اپریل میں منظر عام پر آئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ 'واٹس ایپ کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے جلد ہی ایک نیا فیچر لانچ کرے گا۔ WhatsApp launching new feature
مزید پڑھیں:
واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ میں سوشل آڈیو لے آؤٹ، اسپیکر ہائی لائٹس اور ویوفارمز کے ساتھ ایک نئے ڈیزائن کردہ انٹرفیس بھی شامل ہے۔ وہیں جولائی میں واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا تھا جس میں صارفین گروپ ویڈیو یا وائس کال شروع کرنے کے کبھی بھی جوائن کرسکتے ہیں۔