حیدرآباد: ویوو بہت جلد ایک شاندار فیچر کے ساتھ اسمارٹ فون لانچ کرنے جارہا ہے۔ کمپنی نے فون کو ٹیز کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ فون کے فیچرز اور تفصیلات ایک لیکس کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ جس سے فون کی قیمت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ لیکس کے مطابق، فون سنگل کنفیگریشن (8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج) کے ساتھ آئے گا۔ آئیے اس فون کے حوالے سے جانتے ہیں۔
لیکس سے پتہ چلتا ہے کہ Vivo Y100 8GB RAM + 128GB اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 24,999 روپے ہوگی۔ لانچ کی تاریخ کے بارے میں ابھی تک کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یہ ڈیوائس 16 فروری کو خریداری کے لیے اسٹال پر دستیاب ہوگا۔ لہذا ایسا لگتا ہے کہ یہ فون اگلے چند دنوں میں لانچ ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق، Vivo Y100 FHD+ ریزولوشن اور 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ 6.38 انچ AMOLED ڈسپلے کے ساتھ ہوگا۔ اسکرین 1,300 نٹس برائٹنس اور HDR10+ تک کو سپورٹ کرتی ہے۔ فون اینڈرائیڈ 13 OS پر چلے گا۔ Vivo Y100 Dimensity 900 chipset سے تقویت یافتہ ہوگا۔ فون میں 8 جی بی تک ریم اور 128 جی بی تک اسٹوریج کی توقع ہے۔ فون میں 44W فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4500mAh بیٹری ملے گی۔