ETV Bharat Urdu

اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

Twitter Bans 44K Accounts: ٹویٹر نے بھارت میں 44,000 سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی - Twitter Bans 44K Accounts

ٹوئٹر نے 26 ستمبر سے 25 اکتوبر کے درمیان بھارت میں عریانیت کو فروغ دینے والے 44,611 اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔

ٹویٹر نے بھارت میں 44,000 سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی
ٹویٹر نے بھارت میں 44,000 سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگائی
author img

By

Published : Dec 1, 2022, 2:29 PM IST

نئی دہلی: ٹوئٹر نے 26 ستمبر سے 25 اکتوبر کے درمیان بھارت میں عریانیت کو فروغ دینے والے 44,611 اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی۔ اس سے قبل میں 26 اگست سے 25 ستمبر کے درمیان کمپنی نے بھارت میں اس طرح کے 52,141 اور اکاؤنٹس پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ ملک میں دہشت گردی کو فروغ دینے والے 4,014 اکاؤنٹس کو بھی مسک نے بند کیا تھا۔

ٹویٹر نے نئے آئی ٹی رولز 2021 کے مطابق اپنی ماہانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کو اپنے شکایت کے ازالے کے طریقہ کار کے ذریعے بھارت سے 582 شکایات موصول ہوئے تھے جس کے بعد صرف 20 یو آر ایل پر کارروائی کی گئی۔ Twitter bans over 44K accounts for policy violations in India

اپنی نئی رپورٹ میں، ٹوئٹر نے کہا کہ اس نے 61 شکایات پر کارروائی کی جو ٹوئٹر اکاؤنٹ کی معطلی کی اپیل کررہے تھے۔ تاہم "ان سب کو حل کر لیا گیا ہے اور مناسب جوابات بھی بھیج دئے گئے ہیں۔" کمپنی نے کہا، "صورتحال کی تفصیلات کا جائزہ لینے کے بعد ہم نے کسی بھی اکاؤنٹ کی معطلی کو واپس نہیں لیا ہے۔ تمام اکاؤنٹس معطل رہیں گے۔

مزید پڑھیں:

اکتوبر میں دہلی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا تھا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی شکایات پر ٹوئٹر سے موصول ہونے والے جواب نامکمل ہیں اور کمیشن اس سے مطمئن نہیں ہے۔ جبکہ مسک نے پہلے ہی ٹوئٹر پر چائلڈ پورنوگرافی کی مانگ والے ٹویٹس پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت، 50 لاکھ سے زیادہ صارفین والے بڑے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ماہانہ رپورٹ شائع کرنی ہوگی۔ Twitter bans over 44K accounts for policy violations in India

ABOUT THE AUTHOR

...view details