اردو

urdu

Heavy Discounts On Smartphones: سام سنگ نے اسمارٹ فونز پر بڑی چھوٹ کا اعلان کیا

سام سنگ کا اسمارٹ فونز اگر آپ خریدنا چاہتے ہیں تو یہ آپ کے لیے سنہرہ موقع ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 23 سیریز پر بھاری چھوٹ دے رہی ہے۔ اس سیریز میں کمپنی نے تین اسمارٹ فونز- گلیکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا شامل ہے جس پر کمپنی چھوٹ دے رہی ہے۔ Samsung announces huge discounts on smartphones in India

By

Published : Mar 14, 2023, 10:45 PM IST

Published : Mar 14, 2023, 10:45 PM IST

سام سنگ نے اسمارٹ فونز پر بڑی چھوٹ کا اعلان کیا
سام سنگ نے اسمارٹ فونز پر بڑی چھوٹ کا اعلان کیا

حیدرآباد: سام سنگ کے فلیگ شپ اسمارٹ فونز آپ بہت کم قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ کمپنی اس سال کے شروع میں لانچ کی گئی گلیکسی ایس 23 سیریز پر بھاری چھوٹ دے رہی ہے۔ اس سیریز میں کمپنی نے تین اسمارٹ فونز- گلیکسی ایس 23، ایس 23 پلس اور ایس 23 الٹرا لانچ کئے ہیں۔ جس پر کمپنی بھاری چھوٹ دے رہی ہے۔ ان اسمارٹ فونز پر نو کاسٹ EMI ایکسچینج بونس اور دیگر بینیفٹس مل رہے ہیں۔ صارفین اس آفر کے ذریعے 18 ہزار روپے تک کی چھوٹ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان آفرز کا فائدہ اٹھاکر آپ 59 ہزار روپے میں گلیکسی ایس 23 الٹرا خرید سکتے ہیں۔ تو اس آئیے اس آفرز کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

سام سنگ گلیکسی ایس 23 سیریز پر کیا ہے آفر

سام سنگ اس سیریز کے گلیکسی ایس 23 اور گلیکسی ایس 23 پلس پر 13 ہزار روپے کی بینیفٹس اور 12 ماہ کی نو کاسٹ EMI کا آپشن مل رہا ہے۔ وہیں آپ ان فونز کو 24 ماہ کی نو کاسٹ EMI پر بھی خرید سکتے ہیں، جس کی ماہانہ انسٹال منٹ 3،125 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ کمپنی صارفین کو S23 اور S23 پلس پر 8 ہزار روپے کا اپ گریڈ بونس دے رہی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ گلیکسی ایس 23 کو کمپنی نے 74،999 روپے کی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ اس میں صارفین کو 8 جی بی رام + 128 جی بی اسٹوریج ملتا ہے۔

وہیں 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج کی قیمت 79،999 روپے ہے۔ یہ فون چار کلر میں دستیاب ہے جس میں فینٹم بلیک، لیونڈر، گرین اور کریم کلر شامل ہے۔ گلیکسی ایس 23 پلس کے بارے میں بات کریں تو کمپنی نے اسے 94،999 روپے میں لانچ کیا ہے۔ یہ قیمت فون کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی ہے۔ وہیں اس کا 512GB اسٹوریج ویرینٹ کی قیمت 1،04،999 روپے ہے۔ آپ اس ہینڈسیٹ کو فینٹم بلیک اینڈ کریم کلر میں خرید سکتے ہیں۔

الٹرا پر بھاری چھوٹ

گلیکسی ایس 23 الٹرا کے بارے میں بات کریں تو اس فون کو آپ 59 59،999 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ سام سنگ اس اسمارٹ فون پر 18 ہزار روپے اور 12 ماہ کی نو کاسٹ EMI بینیفٹ دے رہا ہے۔ آپ اس ہینڈسیٹ کو 24 ماہ کی نو کاسٹ EMI پر بھی خرید سکتے ہیں۔ اس پر 10 ہزار روپے کا ایڈیشنل اپ گریڈ بونس دستیاب ہے۔

مزید پڑھیں:

یہ اسمارٹ فون 1،24،999 روپے کی قیمت پر لانچ کیا گیا تھا۔ آپ اپنے فون کو ایکسچنج بھی کرسکتے ہیں ایکسچینج پر آپ کو 47 ہزار روپے تک کی چھوٹ مل رہی ہے۔ صارفین کو الٹرا پر 8 ہزار روپے کی چھوٹ ملے گی۔ ان تمام آفرز کے بعد اس فون کی قیمت 59،999 روپے ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details