حیدرآباد: نوکیا نے بہترین فیچرز کے ساتھ ایک نیا فون لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا نام نوکیا 106 (2023) ہے۔ یہ ایک کفایتی اور مضبوط بیٹری والا فون ہوگا۔ نوکیا 106 میں نئے Nokia 105 4G (2023) جیسی خصوصیات موجود ہیں۔ اس میں میوزک پلیئر اور اسنیک گیم بھی ہے جو 105 4G (2023) میں نہیں ہے۔ اس کے علاوہ یہ فون مکمل چارج ہونے کے بعد 22 دن تک چل سکتا ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں نوکیا 106 (2023) کے فیچرز کے بارے میں۔
ایک وقت تھا جب نوکیا مارکیٹ پر راج کرتا تھا، لیکن اسمارٹ فونز کی آمد کے بعد فیچر فونز کا مارکیٹ سے کریز ختم ہوگیا، تاہم پھر بھی نوکیا کا فیچر فون کو آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔ نوکیا فون کی مضبوطی اور بیٹری لائف شائقین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔