رانچی: جھارکھنڈ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے اپنی نئی پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ حکومت کا مقصد ہے کہ 2026 تک ریاست میں کُل گاڑیوں کا 10 فیصد الیکٹرک گاڑیاں ہیں۔ حکومت نے ان گاڑیوں کی خریداری پر 10 ہزار سے 20 لاکھ روپے تک کی رعایت کا اعلان کیا ہے۔ روڈ ٹیکس اور پرمٹ پر بھی رعایت دینے کو کہا ہے۔ ریاستی سرکاری ملازمین کو الیکٹرک ٹو وہیلر یا فور وہیلر کی خریداری پر 100 فیصد سبسڈی دی جائے گی۔
حکومت کی طرف سے نوٹیفائی کی گئی نئی پالیسی کے مطابق، الیکٹرک کار خریدنے پر 1.50 لاکھ روپے تک کی چھوٹ کا مل سکتا ہے۔ الیکٹرک ٹو وہیلر پر 10 ہزار روپے تک کی چھوٹ ملے گی۔ تجارتی مقصد کے لیے الیکٹرک آٹو کی خریداری پر 30 ہزار روپے کی رعایت ملے گی۔ حکومت چاہتی ہے کہ ریاست میں بڑے پیمانے پر ای بسیں چلائی جائیں۔ بسوں کی خریداری پر 20 لاکھ روپے تک کی چھوٹ مل سکتی ہے۔
پہلے خریداری کرنے والے صارفین کو ان اسکیمز کا فائدہ سب سے زیادہ حاصل ہوگا۔ ای وی کے پہلے 10 ہزار خریداروں کو 100 فیصد، 10 سے 15 ہزار خریداروں کو 75 فیصد اور اس کے بعد خریدنے والوں کو 25 فیصد تک رعایت دی جا سکتی ہے۔ پالیسی میں کسی بھی صورت میں خریداروں کو کل قیمت کے لحاظ سے 10 فیصد کی رعایت ملے گی۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس اور روڈ ٹیکس میں بھی چھوٹ دی جائے گی۔