پالن پور: جاپان کے تعاون سے بنائے جانے والے ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) میں ڈبل اسٹیک کنٹینرز کے بوجھ کو سنبھالنے کے لیے جاپان سے درآمد کی جانے والی ریل پٹریاں نصب کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع ڈی ایف سی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ کے اعلیٰ افسران نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ مغربی ڈی ایف سی کے پالن پور - مہسانہ چڑوتر کے 75 کلومیٹر کے ڈویژن کے افتتاح کے پہلے نامہ نگاروں کو دی۔ Indian Trains Running on Japanese Tracks
پبلک انٹرپرائزز کے چیف جنرل منیجر منیش اوستھی اور گروپ کے جنرل منیجر ونود بھاٹیہ نے کہا کہ ڈی ایف سی پر دو منزلہ یعنی ڈبل اسٹیک کنٹر والی 12 ہزار ٹن لوڈ والی گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے 25 ٹن ایکسل لوڈ والی پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔ یہ ٹریک جاپان سے درآمد شدہ گریڈ 1080 کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلی بار ویسٹرن ڈی ایف سی پر 1080 گریڈ والی پٹریاں بچھائی گئی ہیں۔ انڈین ریلویز اور ایسٹرن ڈی ایف سی کی تمام لائنوں پر گریڈ 880 کی پٹریاں لگائی گئی ہیں جو ملک میں بنائی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: