اردو

urdu

ETV Bharat / science-and-technology

HP New Laptop Launch in India ایچ پی نے بھارت میں نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا

ایچ پی نے منگل کو اپنا تازہ ترین لیپ ٹاپ Pavilion Aero 13 کو بھارت میں لانچ کیا ہے، جو AMD Ryzen 7 پروسیسر Radeon گرافکس سے لیس ہے۔ HP launches AMD Ryzen powered Pavilion Aero 13 laptops

ایچ پی نے بھارت میں نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا
ایچ پی نے بھارت میں نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا

By

Published : Mar 21, 2023, 3:51 PM IST

نئی دہلی: پی سی اور پرنٹر کی مایہ ناز کمپنی HP نے منگل کو اپنا تازہ ترین لیپ ٹاپ Pavilion Aero 13 کو بھارت میں لانچ کیا ہے، جو AMD Ryzen 7 پروسیسر Radeon گرافکس سے لیس ہے۔ نیا HP Pavilion Aero 13 گولڈ، وارم گولڈ اور نیچرل سلور کلر آپشنز میں 72,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے۔ کمپنی کے مطابق نئے لیپ ٹاپ کا وزن 1 کلوگرام سے بھی کم ہے، جو اسے ہائبرڈ ورک اسٹائل کے لیے مناسب بناتا ہے۔ HP انڈیا میں پرسنل سسٹم کے سینئر ڈائریکٹر وکرم بیدی نے ایک بیان میں کہا کہ، "وہ نیا HP Pavilion Aero 13 کو بھارت میں لانچ کرکے فخر محسوس کررہے ہیں۔ جو آج کی دنیا میں ورسٹائل اور طاقتور کمپیوٹنگ سلوشنز کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ بہتر کارکردگی پیش کرے گا۔

نیا لیپ ٹاپ Wi-Fi6 کے ساتھ تیز رفتار، قابل اعتماد کنیکٹیویٹی اور 10.5 گھنٹے تک کی بیٹری لائف پیش کرتا ہے، اس لیپ ٹاپ کے ذرریعے کہیں سے بھی براؤزنگ اور سٹریمنگ کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کہ مطابق یہ ڈیوائس 100 فیصد آر جی بی کے ساتھ ایک وسیع رنگ پیلیٹ ویب سرفنگ اور ویڈیوز اسٹریم کرتے وقت متحرک تصاویر دیکھنے کے قابل بناتا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایچ پی انک نے کنزیومر الیکٹرانکس شو (CES) 2023 میں نئے لیپ ٹاپس اور مانیٹرس لانچ کیا تھا جو آج کی ڈیجیٹل دنیا میں اعلیٰ ہائبرڈ تجربات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ تقریباً 77 فیصد ملازمین ہائبرڈ ماڈل کو ترجیح دیتے ہیں اس کے پیش نظر یہ ڈیوائس تیار کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details