حیدرآباد: الیکٹرک ٹو وہیلر سیگمنٹ میں آج HOP الیکٹرک نے حیدرآباد ای موٹر شو کے دوران بھارتی مارکیٹ میں اپنی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل HOP OXO کو لانچ کیا ہے۔ اس بائک کو تلنگانہ کی جانب سے ہائی ٹیک ایگزیبیشن سنٹر میں منعقدہ الیکٹرک گاڑیوں کے موٹر شو میں متعارف کرایا ہے۔ پرکشش شکل اور طاقتور بیٹری پیک سے لیس اس الیکٹرک بائیک کی قیمت 1.80 لاکھ روپے سے شروع ہوکر ٹاپ ویرینٹ کے لیے 1.60 لاکھ روپے (ایکس شو روم) مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ HOP OXO موٹرسائیکل انڈسٹری میں گیم چینجر ثابت ہوگی۔ اس الیکٹرک بائیک کو ایک کمپیوٹر موٹر سائیکل کا لک دیا گیا ہے۔ شاندار ہیڈلائٹ، سنگل سیٹ اور دونوں پہیوں پر موجود ڈسک بریک اس موٹر سائیکل کو مزید پرکشش بناتے ہیں۔ موٹر سائیکل کے نچلے حصے یعنی موٹر سیکشن کو پلاسٹک کاؤل سے کور کیا گیا ہے۔
اس بائک کے حوالے سے HOP الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اس بائک میں HOP OXO 3.75 Kwh کی صلاحیت کے ساتھ ایک اعلیٰ کارکردگی والے لیتھیم بیٹری دیا گیا ہے، جو 850W سمارٹ چارجر کے ساتھ آتا ہے۔ اس بیٹری کو صرف 4 گھنٹے میں 0 سے 80 فیصد تک چارج کیا جاسکتا ہے۔ اس میں 72 V صلاحیت کی الیکٹرک موٹر ہے جو 5.2Kw کی طاقت اور 185 Nm سے 200 Nm تک کا ٹارک جینریٹ کرتی ہے۔ اس کی ٹاپ سپیڈ 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور یہ موٹر سائیکل ایک چارج میں 135 کلومیٹر سے 150 کلومیٹر تک چلتی ہے۔